کنڈیر شاخ میں 20 فٹ چوڑا شگاف ، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب، کھڑی فصل کو سخت نقصان

ہفتہ 30 مئی 2020 22:19

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) کنڈیر شاخ میں 20 فٹ چوڑا شگاف ، سینکڑوں ایکڑ اراضی زیر آب، کھڑی فصل کو سخت نقصان، اطلاع کے باوجود آبپاشی عملہ تاخیر سے پہنچا ، تفصیلات کے مطابق داد لغاری کے قریب کنڈیر شاخ کو بیس فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے وسیع علاقے پر کاشت کپاس اور گنے کے فصلوں کو سخت نقصان پہنچا، علاقے کے زمینداروں کے مطابق شگاف پڑنے کی اطلاع بروقت محکمہ آبپاشی کے مقامی عملے کو دی گئی لیکن عملہ اطلاع ملنے کے باوجود تاخیر سے پہنچا جس کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی لیکن پانی کا بھا زیادہ ہونے کیوجہ سے سینکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت کپاس اور گنے کی فصل کو سخت نقصان پہنچا تاہم بعد ازاں محکمہ آبپاشی کے عملے نے ہیوی مشینری کے ذریعے شگاف کو پر کیا اور مزید زرعی اراضی کو نقصان سے بچایا۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں