دو ماہ قبل اپنی اور والدیں کی رضامندی سے شادی کرنے والی لڑکی حمیدان پتافی اور ان کے شوہر نزاکت پتافی سے طلاق دلوانے کا فیصلہ

مجھے میرے شوہر میرے سسر اور میرے والد کو جان کا خطرہ ہے ہماری مدد کی جائے، حمیدان پتافی

منگل 12 اکتوبر 2021 21:40

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2021ء) دو ماہ قبل اپنی اور والدیں کی رضامندی سے شادی کرنے والی لڑکی حمیدان پتافی اور ان کے شوہر نزاکت پتافی سے طلاق دلوانے کا فیصلہ ، قبیلے کے بااثر کی جانب سے فتوی جاری کردیا علاقے کے بااثر عبدالرب پتافی اور ہالار پتافی جرگہ کر کے خاتون حمیدان پتافی کے شوہر نزاکت پتافی اور اس والد شفیع اللہ پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو کے گاں محمد بخش پتافی کی رہائشی خاتون حمیداں نے والدین کی رضامندی سے ایک شخص نزاکت پتافی سے شادی کی تھی جس پر علاقہ کی ایک بااثر شخصیت اور سندھ صوبائی وزیرعبدالباری پتافء کے چچا عبدالرب پتافی اور ہالار خان پتافی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے حمیداں پتافی کے شوہر نزاکت پتافی پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ بیوی کو طلاق دینے کا فیصلہ سنایا ہے جبکہ حمیداں کے والد شفیع اللہ پتافی پر بھی پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ، دوسری جانب حمیداں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے میرے شوہر میرے سسر اور میرے والد کو جان کا خطرہ ہے انہوں نے ایس ایس پی گھوٹکی سمیت اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کی جائے۔

۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں