تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی مقدمہ میں ایک ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی

جمعہ 21 جنوری 2022 23:47

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی مقدمہ میں ایک ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی، ملزم کو گرفتار کر کے گھوٹکی ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق دو سال قبل میرپور ماتھیلو شہر کی مکین عبدالحق لبانو کے پلاٹ پر ملزم شیون لعل ولد ولی رام نے قبضہ کر کے بلڈنگ تعمیر کرانے کی کوشش کی جس پر عبدالحق لبانو نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے انکوائری کر کے ملزم شیون لعل پر پلاٹ پر قبضی کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا لیکن عدالت نے ضمانت منظور کر لی تھی اور ملزم ضمانت پر آزاد تھا، جب گذشتہ روز تھرڈ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزم شیون لعل کی ضمانت مسترد کر لی اور ملزم کو گھوٹکی جیل کے حوالے کر دیا۔

۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں