عدالت نے جعلی چیک دینے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو دو سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنادی

پیر 7 مارچ 2022 23:37

میرپورماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2022ء) فرسٹ سول جج اینڈ ماڈل کورٹ میرپور ماتھیلو کے جج عبدالفہیم نے جعلی چیک دینے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو دو سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنادی ،شریف سولنگی کو دو سال قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنائی گئی جس کے خلاف سرحد پولیس اسٹیشن پر 2020 میں اٹھارہ لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج تھا ،فرسٹ سول جج عبدالفہیم پنہور نے محمد شعبان سولنگی کو دو سال قید اور 20,000 جرمانے کی سزا سنادی اور ملزم کو جیل بھیج دیاگیا،

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں