ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے میرپور ماتھیلو میں سماجی ورکرز کی جانب سے احتجاج

ہفتہ 7 مئی 2022 23:21

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2022ء) خیرپور میں قتل ہونے والے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے میرپور ماتھیلو میں سماجی ورکرز کی جانب سے احتجاج، خیرپور میں مری برادری کے مسلح افراد نے حملہ کر کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر عبدالطیف چڈہڑ کو بنا جواز قتل کر دیا، خیرپور پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی مظاہرین، تفصیلات کے مطابق خیرپور میں قتل ہونے والے ہومیو پیتھک ڈاکٹر عبدالطیف چڈہڑکے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے میر پور ماتھیلو میں ڈی ایچ کیو پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس موقع پر چڈہڑ اتحاد ضلع گھوٹکی کے رہنما و سماجی ورکر علی حسن چڈہڑ نے کہا کہ خیرپور میں مری برادری کے مسلح افراد نے حملہ کر کے ہومیوپیتھک ڈاکٹر عبدالطیف چڈہڑ کو بنا جواز قتل کر دیا، اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کی حمایت کر رہی ہے، انہوں نیکہا کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،بصورت دیگر احتجاج کا دئرہ وسیع کیا جائے گا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں