گلگت ،قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب،ملکی ترقی،سالمیت اور بھائی چارے کیلئے خصوصی دعاء کی گئی

ہم جس آزاد فضامیں سانس لے رہے ہیں یہ سب ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے،وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی

پیر 15 اگست 2022 22:25

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) پاکستان کے 75ویں یوم آزادی موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مین کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ سمیت یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی افسران اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر سینئرافسران نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اور ملکی ترقی،سالمیت اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ یونیورسٹی کے چاک و چوبند سکیورٹی اہلکاروں کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ طلبہ نے تقاریر کیں اور ملکی نغمے سنائے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے گلگت بلتستان کے عوام اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ہم جس آزاد فضامیں سانس لے رہے ہیں یہ سب ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی خصوصی قیادت،تحریک آزادی کے دیگر قائدین اور قائد کے جانثار ساتھیوں کی انتھک محنت اور مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ یہ ملک قائد اعظمؒ، علامہ محمد اقبالؒ او ر ان کے رفقائے کار کی ہمارے پاس امانت ہے ہم نے اس امانت کی حفاظت کرنی ہے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروکار لانا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں