مشکلات میں ملک و قوم کی خدمت میں بوائے سکاوٹس کا کردار نمایاں ہے،گورنر گلگت بلتستان

بدھ 14 نومبر 2018 14:33

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے نیشنل سیکرٹری پاکستان بوائز سکاوٹس ایسوسی ایشن زاہد محبوب اور آنریری پرویشنل سیکرٹری گلگت بلتستان بوائز سکاوٹس ایسو سی ایشن بلبل جان شمس نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں گورنر گلگت بلتستان کو بالعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان میں سکاوٹنگ اور ایسوسی ایشن کے سرگرمیوں ، سکاوٹس کی خدمات اور سکاوٹنگ مومنٹ میں درپیش مسائل کے حوالے تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

گورنر نے گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان بوائے سکاوٹس ایسو سی ایشن کو مختص زمین میں صوبائی ہیڈ کوارٹرزتعمیر کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ راجہ جلال حسین مقپون نے بوائے سکاوٹس کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قدرتی آفات اور دیگر مشکلات میں ملک و قوم کی خدمت میں بوائے سکاوٹس حکومت کے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اور ان کی خدمات قابل تحسین اور ناقابل فراموش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں