میاچھرنگر میں مقامی کوہ پیما جاں بحق ، تین پھنس گئے،پاک فوج کے دوہیلی کاپٹرریسکیو کیلئے پہنچ گئے

کوہ پیما میاچھرنگر میں واقع 6700میٹر بلند میرشکار کی چوٹی سر کرنے نکلے تھے ،ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہے

جمعہ 16 اگست 2019 19:05

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) میاچھرنگر میں ایک مقامی کوہ پیما جاں بحق جبکہ تین پھانس گئے ،پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر ز ریسکیو کے لئے پہنچ گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں کوہ پیما میاچھرنگر میں واقع 6700میٹر بلند میرشکار کی چوٹی سر کرنے نکلے تھے۔مقامی ذرائع کے مطابق چاروں کوہ پیمائوں نے کامیابی سے چوٹی سر کیا۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نگر حسن علی کے مطابق مقامی کوہ پیمائوں کی 4 رکنی ٹیم 6700 میٹر بلند میر شکار پیک سر کرنے گئی تھی۔

(جاری ہے)

چوٹی سر کرنے کے دوران ایک کوہ پیما پائوں پھسلنے سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔کوہ پیمائوں کی چار رکنی ٹیم میں طارق عباس، مسرور اور فدا شامل ہیں جبکہ ایک کوہ پیما کا نام تاحال معلوم نہیں کیا جا سکا۔ڈپٹی کمشنر نگر چوہدری حسین رضا نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے لیے پہنچ گئے ہیں اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کل رات کو ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی تھیں جو مسلسل 16 گھنٹے پیدل سفر کرنے کے بعد ان کوہ پیمائوں تک پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کے دونوں ہیلی کاپٹرز ہریسپوداس سے میر شکار مناپن گلیشرز کے لئے روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں