گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر سے اوساکا آٹو موبائیل انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات

پیر 18 نومبر 2019 14:01

گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر  سے اوساکا آٹو موبائیل انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد سے اوساکا آٹو موبائیل انڈسٹریز پاکستان کے ایک تین رکنی وفد نے سکردو میں ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مصنوعات اور مشینری کو گلگت بلتستان میں متعارف کرنے کے خواہشمند ہیں۔ وفد کے سربراہ اور اس کمپنی کے ڈایریکٹر احمد عزیز نے سپیکر کو بتایا کہ ان کی چینی ساخت کے پرزوں سے اسمبل کردہ مختلف طاقت کے موٹر سائیکل اور موٹر رکشے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد میں بھی کامیابی کے ساتھ استعمال ہو رہے ہیں تاہم گلگت بلتستان میں اب تک اس کمپنی کا کوئی تجارتی نمائندہ موجود نہ ہونے کے سبب اس علاقے کے عوام کو ان مشینوں کی خریداری کے لئے دوسرے صوبوں اور راولپنڈی اسلام آباد میں موجود ڈیلروں سے رجوع کرنا پڑتا ہے اور ان مشینوں کو حفاظت کے ساتھ گلگت بلتستان لانے میں دیگر مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ڈیلروں کی تعیناتی سے ان مشینوں کے استعمال کے خواہشمند افراد کو یہ مشینیں بارعایت دستیاب ہوں گے۔ سپیکر نے اس سہولت کی فراہمی پر کمپنی کے وفد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ اس عزم کی تکمیل سے عوام الناس مستفید ہوںگے اور چھوٹے تجارتی کاروبار سے وابستہ افراد کے کاروبار کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ سپیکر نے وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دہانی کرائی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں