صوبائی وزراء کے وفد کی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات ،مستقبل کے ترقیاتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال

وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت باہمی حکمتِ عملی سے ترقیاتی عمل کو تیز تر بنائیں گے، وفاقی وزیر

ہفتہ 9 جنوری 2021 14:09

صوبائی وزراء کے وفد کی وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات ،مستقبل کے ترقیاتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2021ء) گلگت بلتستان کے صوبائی وزرا کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے ملاقات کی جس میں گلگت بلتستان میں مستقبل کے ترقیاتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاکہ وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت باہمی حکمتِ عملی سے ترقیاتی عمل کو تیز تر بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صحت، تعلیم، سیاحت، معدنیات اور ہائیڈل پاور کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت صحت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں کو اربوں روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کے وڑن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بھرپور کام کرنا ہو گا ۔صوبائی وزرا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا ۔ صوبائی وزرا نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے سونپی گئی ذمہداریاں کو احسن انداز سے سرانجام دیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں