گلگت بلتستان کی فضاء ماحولیاتی آلودگی کی جانب بڑھ رہی ہے ‘شہزاد شگری

پیر 23 جولائی 2018 12:33

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈائریکٹر انوائرمنٹل پرو ٹکش ایجنسی شہزاد شگری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی فضاء ماحولیاتی آلودگی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے شہری علاقوں کا موسم سرما میں ہوا زہریلی مرکبات 30مائکرو گرام فی کیوبک میٹر ہوتاہے جو بین الاقوامی معیار 15مائکروگرام فی کیوبک میٹرسے بہت زیادہ ہے۔

گاڑیوں کی فٹنس کے مسائل دھواں ،گرد ،کاربن ڈائی آکسائیڈ ،کاربن مانو آکسائیڈ اور نائٹرو جن آکسائیڈ جیسی زہریلی گیسیں ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی ہے۔جی بی انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی آٹومیٹک ویدر مشین فضاء مین آلود گی ،کرشنگ پلانٹس اور انڈسٹری کو مانیٹر کررہی ہے جی بی میں انوئر مینٹل پروٹٰکشن ایجنسی کی سپارکو اور چینی حکومت کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوچکے ہیں یاداشت کے تحت سپارکو اور چینی حکومت جی بی کو پروٹکشین ایجنسی کو تکنیکی معاونت فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی بی انوئر مینٹل پروٹکشین ایجنسی (سی پیک) پاکستان چائنہ اقتصادی راہداری روٹ پر انوائر مینٹل پروفائلنگ کے لئے ویدر سٹیشن قائم کرے گی پروفائلنگ کے تحت زمین ہوا اور ماحولیات پر اثرات کا جائزہ لیا جاے گا۔ہوا میں پھیلنے والی زہریلی گیسوں کے سبب فضاء میں تہہ کی شکل اختیار کرلیتی ہے زہریلی گیسوں کے سبب بننے والی تہہ سے سورج کی کرنیں ان تہوں میں جذب ہونے سے انسانی صحت اور ماحولیات پر انتہائی برے اثرات مرتب کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں