عمران خان کے وژن اورمیشن کو ہر گھر تک پہنچا ئیںگے‘رحمٰن دریلو

بدھ 15 اگست 2018 16:21

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن گلگت بلتستان کے زیر اہتمام صوبائی سیکرٹریٹ جوٹیال میں شمولیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں دیگر سیاسی طلباء تنظیموں کے کارکنان نے باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کی، شمولیت اختیار کرنے والوں میں سے حلقہ ایک اور حلقہ دو سے ایم ایس ایف این کے اہم کارکنان ، سہیل، حسنین ،وزیر، طلت اور حسیام نے اپنی دیگر تمام ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر صوبائی صدر آئی ایس ایف رحمٰن دریلو نے کہا کہ نئے شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان کو آئی ایس ایف میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، آئی ایس ایف کے قافلے میں شامل ہو نے پر ان تمام کارکنان پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کے وژن اورمیشن کو ہر گھر تک پہنچا ئیںگے، انہوں نے کہا کہ آئی ایس ایف میں تمام کارکنان ایک ہیں اور ہم سب کو مل کر آگے چلنا ہے ، آئی ایس ایف ایک ایسی طلباء تنظیم ہے جہاں پر کوئی رنگ نسل اور لسانیت نہیں دیکھی جاتی بلکہ کارکردگی کے بنیاد پر طلباء کو آگے آنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں