پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور فارن سروس آف پاکستان کے زیر تربیت افسروں کا گلگت بلتستان کا دورہ

ہفتہ 11 اگست 2018 18:17

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2018ء) پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس اور فارن سروس آف پاکستان کے زیر تربیت افسروں کاایک وفدنے گلگت بلتستان کا دورہ ،دورے کے موقع پرانہوں نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڑ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری نے وفد کو گلگت بلتستان کی اہمیت ، تاریخ اور آئینی حیثیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر بابرحیات تارڑ نے وفد کو بتایا کہ سی پیک جیسے اہم تجارتی شاہراہ کی گزرگاہ ہونے کے سبب اس خطے کی اہمیت روز روشن کی طر ح عیاں ہے، دوسری جانب سی پیک شاہراہ کے بننے کے باعث خطے میں کئی اہم معاشی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ آخر میں سول سروس اکیڈمی اور فارن سروسز آف پاکستان کے وفد کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں