استور میں جشن آزادی روایتی جوش و جذ بے کے ساتھ منایا گیا

بدھ 15 اگست 2018 14:06

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) استور میںجشن آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ا نٹر کا لج استورمیں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں وزیر بلدیا ت رانا فر مان علی، پا رلمیا نی سیکرٹر ی برائے صحت برکت جمیل ،ڈ سی و ایس پی استورکے علاوہ تمام محکموں کے سربراہان اورشہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ‘تمام خواتین و حضرات نے کھڑے ہو کرپاکستان کا قومی ترانہ پڑھا،اس موقع پرغبار اڑائے گئے جن سے استورکی فضا رنگین ہوگئی۔ یوم آزادی کی اس پروقار تقریب میں پولیس ،ریسکیو 1122،آرمی پبلک سکول اور بوا ئز ہا ئی سکول کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔سکول کے طلباء نے ملی نغمے اورٹیبلو پیش کیے جبکہ مقامی گلوکاروں نے اپنے فن اورتلوار ڈانس کاشاندار مظاہرہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں