انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کی صدارت میں پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2019 14:51

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے زیر صدارت پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا۔ جس میں گلگت بلتستان کے ٹورآپریٹرز نے شرکت کی جس میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی چیکنگ کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ ٹورز آپریٹرز نے اجلاس میں کے کے ایچ اور دیگر چیک پوسٹوں پر چیکنگ کے حوالے سے سیاحوں کے تاثرات سے پولیس سربراہ کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں ثنائ اللہ عباسی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کو سہولیات دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے اندر رہتے ہوئے صرف انٹری پوائینٹ پر چیکنگ کے ایک طریقہ کار کو وضع کرنا چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ سیاحوں کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکریں تاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت پھلے پھولے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان میں روزگار کا انحصار زیادہ تر ٹورازم سے وابستہ ہے اسی لئے جی بی پولیس نے ٹوریسٹ پولیس متعارف کرائی ہے۔

انشاء اللہ اس سے بھی ٹورازم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوںگے۔ اجلاس کا دوسرا سیشن 22 اپریل کو ہوگا جس میں ضلع دیامر، گلگت ، اسکردو، ہنزہ ، نگرکے ایس پیز اور سپیشل برانچ کے اے آئی جی بھی شریک ہونگے۔ اس میں دوطرفہ سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز قمر رضائ جسکانی ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلمان ، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل، ڈائریکٹر ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اقبال، گلگت بلتستان ٹورآپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اکرام اللہ بیگ ، گلزادہ خان ٹریول ایجنٹ ، مبارک حسین ٹریول ایجنٹ ، آصف شاہ خان، لیاقت اور ٹورآپریٹر کوثر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں