ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمدکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سی ایک اہم اجلاس

جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:02

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمدکی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سیایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈی ایچ اوگلگت، ایڈ یشنل ڈی سی گلگت، اے سی عملداردآمدگلگت، اے سی گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت،سٹی ہسپتال گلگت، اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ہمارا قومی فریضہ ہے یہ مہم 4 سے 8 نومبر 2019تک جاری رہے گی۔ ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جائینگے۔ ضلع گلگت میں تقریباً 51,979 بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائینگے اس حوالے سے ڈی ایچ او گلگت نے ڈی سی گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس مہم کے دوران ٹوٹل زونل سپروائزر20، موبائل ٹیمیں 204،ٹرانزٹ پوائنس09 اورایر یا انچارچ 54 ہو نگے۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ جگلوٹ کے علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے ڈی سی گلگت نے ایڈشنل ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے اس کے علاوہ سیکورٹی فورسز کو ہدایت کی کہ ضلع گلگت میں داخلی راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں میں موجود 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں اگر کوئی گاڑی پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے کی صورت میں ضلع گلگت میں داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے۔

ڈی سی گلگت نے تینوں اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے سب ڈویژن میں تحصیل لیول میٹنگ کا نعقاد کرے۔ ڈی سی گلگت نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ عوام اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیوکے قطرے پلانے میں ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اگر پولیو کی ٹیم کسی مقام پر موجود نہ ہوتو ڈی ایچ او کنٹرول روم نمبر 05811920111اور الفا ئ کنٹرول روم نمبر 05811920724پر رابطہ کریں اس طرح سے ہم اپنے بچوں کو تاحیات معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کے دور دراز علاقوں کا جائزہ لیں اور وہاں پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کریں اور روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ پیش کریں۔ ڈی سی گلگت نے محکمہ صحت کے پولیو ٹیمیں کو بھی ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ گھر گھر جا کے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں