تحریک انصاف استحصالی نظام کا خاتمہ کرے گی، فتح اللہ خان

پیر 11 نومبر 2019 19:16

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نی نیا گلگت بلتستان کی بنیاد یکم نومبر کو رکھ دی ہے جس سے مخالفین بوکھلا گئے ہیں جو لوگ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ان کو اپنا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے یکم نومبر کو گلگت بلتستان کی آزادی میں شامل ہوکر اور کرتار پور راہداری کا افتتاح کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ایسی تاریخ اس سے قبل نہ کسی نے رقم کی ہے اور نہ ہی آئندہ کسی کو توفیق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام مطمئن رہیں،وزیراعظم عمران خان خطے کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں تمام مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف ہی استحصالی نظام کا خاتمہ کرے گی اور باریاں لینے والی جماعتوں سے عوام کو چھٹکارا دلائے گی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں