ہوشے گاؤں میں ہمالین آئی بیکس کا رواں سیزن کا پہلا شکار امریکی شکاری نے کر لیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 12:27

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) بلتستان ڈویژن کے مشہور سیاحتی مقام ہوشے گاؤں میں ہمالین آئی بیکس کا رواں سال کا پہلا شکار امریکی شکاری نے کیا ہے۔ شکار کیئے گئے ہمالین آئی بیکس کی سینگ کا سائز انتالیس انچ ہے۔ہوشے میں رواں سال ہمالین آئی بیکس کے شکار کے لئے چار پرمٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں سے دو غیر ملکی جبکہ دو پاکستانی شکاریوں کے لئے ہیں، رواں سال ہمالین آئی بیکس کے شکار کے لئے غیر ملکیوں کے لئے پانچ ہزار ڈالر جبکہ ملکی شکاریوں کے لئے تین لاکھ روپے فیس رکھی گئی ہے۔

اس حوالے سے ولیج کنزرویشن کمیٹی ہوشے کے جنرل سیکرٹری نثار علی نے میڈیا کوبتایا کہ ہوشے میں اس وقت ڈیڑھ سو کے قریب ہمالین آئی بیکس شکار کے قابل ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہوشے کے لئے چار پرمٹ ملے ہیں ان پرمٹ کی 80 فیصد رقم مقامی کمیونٹی کو دی جاتی ہے جبکہ 20 فیصد رقم سرکاری خزانے میں جمع ہوتی ہے اس طرح پچھلے سال مقامی کمیونٹی کو گیارہ لاکھ روپے ملے تھے، پچھلے سال ہوشے میں8 کامیاب شکار کئے گئے تھے ،چار غیر ملکی اور چار ملکی شکاریوں نے ہمالین آئی بیکس کا شکار کیا ۔

(جاری ہے)

وائلڈلائف اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے شکار پر پابندی کے باعث کاندے اورہوشے میںہمالین آبیکس بڑے پیمانے پر پائے جاتے ہیں اورسردیوں میں نیچے آبادی کے آس پاس آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں