چائنہ جعلی انڈوں کی خبر جھوٹی ہیں،جھوٹی خبر وائرل کرنے والے پی ڈبلیو ڈی انجنیئر کو معافی مانگنے پر واننگ دے کر چھوڑ دیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر میونسپل گلگت

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:31

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر گلگت کے حکم پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے میونسپل فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ تحقیقات کیں اور بتایا کہ شہر میں چائنہ جعلی انڈوں کی خبر جھوٹی ہیں،جھوٹی خبر سوشل میڈیا میں وائرل کرنے والا پی ڈبلیو ڈی کا انجینئر نکلا، سب انجینئر نے اقرار کیا کہ انہوں نے انٹر نیٹ سے جعلی انڈوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی،غلطی ماننے اور معافی مانگنے پر اسے وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا ہے، آئندہ جھوٹی خبریں پھیلاکر عوام کو خوف و ہراس نہ کریں ،عوام بلا جھجک انڈوں کی خریداری کرسکتے ہیں، شہر میں کوئی چائینہ جعلی انڈے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں اور دوکانوں سمیت چھوٹے بڑے جنرل سٹوروں پر چھاپے مار ے، دوران چھاپے انڈوں کو توڑ کر چیک کیا گیااور جعلی ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ،انٹر نیٹ سے جعلی انڈوں کی پوسٹ اٹھاکر اپنے پیچ پر وائرل کرنے والے محکمہ ورکس کے سب انجینئر نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے حقیقت اسسٹنٹ کمشنر کو بتادی کہ انہوں نے یو ٹیوب سے جعلی انڈوں کی پوسٹ اٹھاکر اپنے پیچ پر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، گلگت شہر کے مارکیٹوں میں کوئی چائینہ انڈے نہیں اور نہ ہی کوئی بیو پاری ایسا کام کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ سب ا نجینئر کو وارننگ دی ہے کہ آئندہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلاکر عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا گیا تو سائبر کرائم کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مفاد عامہ کے تحت جیل بجوادیا جائے گا۔ اس موقع پر شہریوں نے بروقت ایکشن لینے پر ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی اور گلگت بلتستان ایگز ایسوسی ایشن نے گلگت بلتستان میں چائینہ جعلی انڈوں کی خبروں کر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ قرار دیا اور ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو بہترین آفیسر قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں