آئی جی گلگت بلتستان کی زیر صدارت میں اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس،سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 14 ستمبر 2021 16:11

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس گلگت میں ایک اعلی سطحی سکیورٹی اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں سکیورٹی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس ہیڈ کوارٹرز افضل محمود بٹ، ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد، کمشنر گلگت ڈویژن، ڈی آئی جی گلگت رینج میاں سعید احمد، ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن، ونگ کمانڈر پاک رینجرز، ونگ کمانڈر جی بی سکاوٹس اور دیگر اسٹاف آفیسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت شہر کے اندر امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے سکیورٹی کی موجودہ اور مجوزہ حکمت عملی اور اس کے مختلف پہلووں پر گفت و شنید اور اہم فیصلے کئے گئے اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں