گلگت ، انتظامیہ نے چھاپے مار کر زہریلی اور مضر صحت چیزیں بنانے والے کئی فیکٹریوں کو سیل کر دیا ، متعدد مالکان کو جرمانہ

عوام کو مضر صحت اشیاء کھلانے والوں کو کبھی معاف نہیںکیا جائے گا،مضر صحت اشیاء بنانے والوں کے حوالے سے تحریری یا زبانی آگاہ کریں ، عاطف اللہ

منگل 7 دسمبر 2021 23:06

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) گلگت تحصیل انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر زہریلی اور مضر صحت چیزیں بنانے والے کئی فیکٹریوں کو سیل جبکہ متعد فیکٹریوں کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیا۔

(جاری ہے)

منگل کوایگزیکٹیو مجسٹریٹ ردجہ اول گلگت عاطف اللہ خان نے انتظامیہ کے دیگر زمداروں کے ہمراہ عوامی شکایت پر بیکری بنانے والے فیکٹریوں پر چھاپے مارے، اس دوران صفائی کے ناقص انتظامات اور مضر صحت اشیاء کے استعمال پر حاجی بیکرز نزد کرنل حسن مارکیٹ کو سیل جبکہ کشمیر ہزارہ بیکرز کی فیکٹری کو ناقص صفائی کے انتظام پر بھاری جرمانہ عائد کیا جبکہ دیگر علاقوں میں غیر معیاری پاپٹ بنانے والے فیکٹریوں کو بھی نوٹسز جاری کردیا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ ردجہ اول گلگت عاطف اللہ خان نے کہا کہ عوام کو مضر صحت اشیاء کھلانے والوں کو کبھی معاف نہیںکیا جائے گا۔عوام الناس سے ہماری پرزور اپیل ہے کہ وہ اپنے ارد گرد نظر رکھے غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء بنانے والوں کے حوالے سے تحریری یا زبانی تحصیل انتظامیہ کو آگاہ کریںتاکہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مارکیٹ میں ایشاء مل سکے اور مضر صحت اشیاء بنانے والوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں