ا* گلگت بلتستان دن دگنی رات چگنی ترقی کی جانب گامزن ہے،صابر حسین

جمعرات 13 جنوری 2022 22:25

ً گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2022ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی کاوشوں سے گلگت بلتستان دن دگنی رات چگنی ترقی کی جانب گامزن ہے۔ سات دہائیوں بعد گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس پہ کام ہو رہا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان صحت اور ایجوکیشن کے شعبوں میں خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

وزیر اعلی کا دورہ چلاس انتہائی کامیاب رہا۔ کوآرڈینیٹر برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان صابر حسین نے میڈیا کو جاری اپنے اک بیان میں کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی دلچسپی اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کاوشوں کی بدولت 370 ارب کا ترقیاتی بجٹ جی بی کے لئے مختص ہوا۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار میگا بجٹ ملا۔

(جاری ہے)

اور یہی 370 ارب کا بجٹ گلگت بلتستان کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا۔

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہیلتھ ،ایجوکیشن و سیاحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ غربت کی کمی کے لئے ہماری حکومت خصوصی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میگا منصوبوں پر کام جاری ہے اور یوتھ کے لئے روزگار کے نئیمواقعے پیدا ہونگے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اک معاملہ فہم، زیرک اور قابل ترین سیاسی لیڈر ہیں اور گلگت بلتستان کی ترقی اسکا واحد ایجنڈا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا دورہ چلاس انتہائی کامیاب رہا۔ دورے کے موقعے پر دیامر کے عوام اور پارٹی کارکنوں کا و الہانہ استقبال کو سراہتے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں