گلگت ، پولیس کا آپریشن ، ملک میں جرائم میں استعمال ہونے والی چھ گاڑیاں بر آمد

اسلحہ،شراب،چرس سمیت غیر قانونی نمبر پلیٹس بھی قبضے میں لے لیں، 17 افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی

جمعرات 20 جنوری 2022 21:40

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) گلگت بلتستان میں پولیس نے چوری اور ٹمپرنگ گاڑیوں سمیت منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دور ان ملک کے دیگر حصوں میں جرائم میں استعمال ہونے والی چھ گاڑیاں گلگت سے برآمد کرکے اسلحہ،شراب،چرس سمیت غیر قانونی نمبر پلیٹس بھی قبضے میں لے لیں، 17 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔

جمعرات کے روز ایس ایس پی گلگت نے پولیس کی ایک ماہ کی کارکردگی پر پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا کہ شہر و دیگر مضافات میں ناکوں میں پولیس چوری کی گاڑیوں سمیت اسلحہ اور منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کررہی ہے ،آپریشن کے دوران چوری کی دس گاڑیوں کو پکڑا گیا ہے جس میں سے چھ گاڑیاں جرائم میں استعمال ہوئیں جو گلگت بلتستان لایا گیا تھا اسی طرح بھاری اسلحہ سمیت چرس،شراب برآمد, کئے گئے ہیں ،چوری کی گاڑیوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے نظام کو ڈیجٹیلائز کرنے جارہے ہیں ،گاڑیوں کی چیکنگ کے لیے فارنزیک بھی کیا جائیگا جس کے لئے ٹیم تیار ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمیں اطلاعات وصول ہوئی ہے کہ آئس کا نشہ بھی آگیا ہے، اس کو روکنے کیلئے بھی ہم کام کررہے ہیں، آئس کا نشہ بہت زیادہ مہنگا اس لئے اتنی جلدی گلگت بلتستان تک نہیں آسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ گلگت ساڑھے پانچ ہزار ٹریفک کی خلاف ورزیاں ہوئی ہے جس کے جرمانے ساڑھے چار لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں