ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کا موضع مناور کا دورہ

اتوار 22 مئی 2022 19:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے اور ریونیو معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے موضع مناور کا دورہ کیا۔ کلکٹر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت، نائب تحصیلدار گلگت اور ریکارڈ مال کے عملہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر/کلکٹر گلگت نے مناور میں زمینوں کے تنازعات کے کیسز کو حل کرنے کے لیے موقع کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے کلکٹر گلگت کو ریکارڈ مال کی روشنی میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ جس پر کلکٹر گلگت نے ریکارڈ مال کی روشنی میں تنازعات کا جائزہ لیا۔ کلکٹر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت اور عملے کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینوں کے کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کے لیے تفصیلی رپورٹ کلکٹر کورٹ میں پیش کریں تاکہ ان کا جلد از جلد فیصلے سنایا جا سکے۔ کلکٹر گلگت نے متاثرہ فریقین کو یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ صادر کیا جائیگا اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہو گی اور نہ کسی کی حق تلفی ہونے نہیں دی جائے گی، جس پر متاثرہ فریقین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں