ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122احسان علی کا دیامر سٹیشن کا دورہ

پیر 4 جولائی 2022 22:52

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122احسان علی نے سوموار کوریسکیو1122ضلع دیامر سٹیشن کا دورہ کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے، سٹیشن کوآرڈینیٹر چلاس شوکت ریاض نے ڈائریکٹر جنرل کو ایمرجنسی گاڑیوں اورضلع دیامرمیں ریسکیو1122کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈی جی ریسکیو 1122 نے ایمرجنسی آلات،ایمبولینسز، کنٹرول روم اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ریسکیو1122نے ضلع دیامر کے عملہ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ قدرتی آفات ،حادثات اور ہنگامی حالات میں عوام کو فوری اور موئثر مدد فراہم کرنااپنا فریضہ سمجھیں اور محنت اور لگن سے عوام کی خدمت کریں ۔ڈی جی ریسکیو نے کہا کہ ضلع دیامر میں ریسکیو 1122کو مزید فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں