چینی باشندوں پر حملہ افسوس ناک ہے،چینی بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان

منگل 26 مارچ 2024 21:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) معاون خصوصی اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی باشندوں پر حملہ افسوس ناک ہے،جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، دو طرفہ عظیم تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں