ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی اور گرین بیلٹ کے حوالے سے اجلاس کا منعقد

بدھ 17 اپریل 2024 21:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت شہر کی خوبصورتی اور گرین بیلٹ بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گلگت شہر کے چوک چوراہوں اور ٹورسٹ پوائنٹ کی خوبصورتی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔

اس ضمن میں تمام ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اورباب گلگت سے لے کر چنار باغ تک دیواروں پر خوبصورت رنگ کیا جائے ۔ چیف سیکرٹری ہاؤس سے سی ایم ہاؤس تک دیواروں پر کلر اور سڑک کی خالی جگہوں میں گرین بیلٹ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔سڑک کے اطراف درخ اور ٹوئن بریجز پر لائٹس لگائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ڈی ڈی جی ڈی اے گلگت نے گلگت کی بیوٹیفیکشن اور گرین بیلٹ بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں گرین بیلٹ بنانے کے کام کا آغاز ہو چکا ہے ، شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے بہت جلد کام کا آغاز کیا جائیگا۔

اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گھڑی باغ اور ناد علی چوک کی خوبصورتی کے لئے کام کا آغاز جلد از جلد کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت میں موجود چیک پوسٹوں کی تزئین و آرائش کی ذمہ داری ایکسیئن بلڈنگ کی ہوگی۔ ضلع بھرمیں خوبصورتی کے لئے تمام ادارے اپنے محکموں کے آرکیٹکچر انجینئرز سے خوبصورت قسم کے پرپوزل تیار کر کے پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں