گلگت ،جگلوٹ 16 یونین کونسلز 30 ہزار سے زائد کی آبادی پٹواری صرف ایک، انتظامی معاملات تعطل کا شکار

اتوار 28 اپریل 2024 14:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) ضلع گلگت کا سب ڈویژن جگلوٹ 16 یونین کونسلز 30 ہزار سے زائد کی آبادی پٹواری صرف ایک، انتظامی معاملات تعطل کا شکار، اہلیان علاقہ پریشانی میں مبتلا ، گلگت حلقہ نمبر دو کا سب ڈویڑن جگلوٹ جس میں سولہ یونین کونسلز ہیں جن میں جگلوٹ , ڈروٹ , پیدنداس , برمس , ڈموٹ کوٹ , پہوٹ , منوٹ , ملوٹ , بارگین بالا , پائین , سئی بالا, پائین , چکر کوٹ , سبل , سمروٹ, جگوٹ , بلاس , کرکوس , گاشو , پڑی اور چھموگڑھ شامل ہیں ان تمام کے لیے صرف ایک پٹواری تعینات ہے اس کے اوپر کام کا اتنا زیادہ بوجھ ہے کہ وہ بروقت کسی سائل کا کام نہیں کر سکتا دونوں کا کام سالوں میں بھی حل نہیں ہورہے ہیں اکیلے پٹواری کے اوپر ان تمام علاقوں کے لوگوں کے انتقالات, گرداوری, نشاندہی اور کمپنسیشن کے کیسسز عرصے سے التوا کا شکار ہیں .

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے علاقے کے سماجی کارکن پختون ولی نے بتایا کہ علاقے کا منتخب ممبر فتح اللہ خان مزید پٹواری لانے میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہا ہے بلکہ ٹمبر مافیاز , لینڈ مافیاز کی سرپرستی کرنے کے ساتھ ساتھ کمیشن لے کر من پسند افراد کو ٹھیکے دلانے میں مصروف ہے . انھوں نے بتایا کہ علاقے کا سابقہ منتخب ممبر حافظ حفیظ الرحمن جو کہ گلگت بلتستان کا وزیر اعلی بھی تھا اس کے دور میں تین پٹواری کام کر رہے تھے پختون ولی نے بتایا کہ کہ حکومت فوری طور پر دو مزید پٹواری بھرتی کرے تاکہ عوامی کام بروقت ہو سکیں . اہلیان علاقہ نے بھی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ جلد اس اہم مسلہ کو حل کیا جائے ورنہ روڈ پر نکل کے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے .

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں