دیامر تھور واپڈا کالونی کے وفد کی چلاس میں واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات،متاثرین واپڈا تھور کالونی نے اپنے مطالبات پیش کئے

اتوار 28 اپریل 2024 20:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) دیامر تھور واپڈا کالونی کے وفد نے چلاس میں واپڈا حکام اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی،ملاقات میں جنرل منیجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلمنٹ بریگیڈیئر( ر) شعیب تقی، جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ انجنیئر نزاکت حسین ،ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد سمیت واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر متاثرین واپڈا تھور کالونی نے اپنے مطالبات پیش کئے۔

(جاری ہے)

متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل مینجر لینڈ ایکوزیشن اینڈ ریسٹلمنٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ شعیب تقی اور جی ایم دیامر بھاشا ڈیم انجینئر نزاکت حسین نے کہا کہ واپڈا کالونی کے اندر ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو ترجیح دی جائیگی،واپڈا کالونی میں قائم ہسپتال کو جلد فنکشنل کرنے جارہے ہیں جس سے مقامی آبادی کو فائدہ ہوگا، جنرل منیجر دیامر بھاشا ڈیم نے کہا کہ آرمی پبلک سکول تھور کو اپ گریڈ کرکے میٹرک تک کرنے کی سمری پر کام مکمل کرکے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا ہے، متاثرین تھور نے علاقے کی تعمیر و ترقی ،تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر واپڈا اور دیامر بھاشا ڈیم انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں