گلگت کے سکولوں میں شجر کاری و صفائی مہم تیز

پیر 29 اپریل 2024 14:11

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت عبدالوہاب میر نے ضلعےکے تمام سکولوں میں شجر کاری اور صفائی مہم تیز کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ ایجوکیشن گلگت کے مطابق ضلع گلگت کے تمام سکولوں میں شجر کاری ، صفائی کے ساتھ ساتھ وہاں سجاوٹ اور تزئین و آرائش کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت عبدالوہاب میر تمام جاری سرگرمیوں کا خود جائزہ رہے ہیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن گلگت نے تمام ڈی ڈی اوز اور اساتذہ کو کہا کہ وہ طلبا وطالبات میں شجر کاری اور صفائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں