صوبائی ہسپتال گلگت کی انتظامیہ کے زیر اہتمام آ گاہی ریلی کا انعقاد

ہفتہ 27 اپریل 2024 20:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) صوبائی ہسپتال گلگت انتظامیہ کے زیر اہتمام ٹراما سنٹر پی ایچ کیو ہسپتال سے فیملی ونگ تک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور مریضوں کے لواحقین شامل ہوئے۔شرکا ریلی نے اسی مہم کی مناسبت سے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال گلگت سرتاج حسین رضوی نے کہا کہ بحیثیت شہری اپنے شہر اور ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،ہسپتال کے اندر یہ ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے،اس لئے عوام سے گزارش ہے کہ وہ ہر جگہ بالخصوص ہسپتالوں میں صفائی کا اہتمام کریں تاکہ جراثیم نہ پھیل سکیں اور ماحول صاف ستھرا رہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں