پاکستان میں موجود 80میں سے صر ف 21ملین ایکڑ زرعی رقبہ زیر کاشت ہے ، چیئرمین پاکستان کسان ویلفیئر کونسل

اتوار 13 جنوری 2019 21:10

گوجرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان کسان ویلفیئر کونسل کے چیئرمین چوہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہ پاکستان میں موجود 80ملین میں سے صر ف 21ملین ایکڑ زرعی رقبہ زیر کاشت ہے، جبکہ پاکستان سمیت دنیاکی آبادی 1.6 فیصد اور غلے کی پیداوار 0.9فیصد سالانہ کے حساب سے بڑھنے کے باعث مستقبل میں غذائی بحران پیداہونے کا خدشہ ہو سکتاہے۔

لہٰذا تمام سٹیک ہولڈرز کو اس ضمن میں سنجیدگی سے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ آرگینک زرعی مصنوعات کی ترقی اور زیادہ سے زیادہ غذائی اجناس کی پیداوار حاصل کرتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنا ممکن ہو سکے۔ میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ پانی کے ذخائر میں اضافہ اور متناسب استعمال کو فروغ دے کر اتنا ہی مزید رقبہ زیرکاشت لایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کی آبادی 1.6فیصد سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہی ہے جبکہ غلے کی پیداوار اس کے مقابلے میں 0.9فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی ہے جو کہ آنے والے سالوں میں غذائی بحران پیدا کرنے کا موجب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لاکھوں جنگلی آموں کے درختوں سے لاکھوں من آم ہر سال پیدا ہوتا ہے، جو مارکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے گل سڑ کر ضائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذائقے اور غذائیت کے لحاظ سے دنیا میں منفرد خصوصیت کے حامل آم کی اس قسم کو دنیا بھر میں آرگینک اچار، چٹنی اور دیگر ویلیوایڈڈ اشیاء کی صورت میں بیرونی منڈیوں میں بھجوا کر خطیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں