ْگوجرہ میں موٹروے پر کار میں خاتون سے زیادتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:31

ْگوجرہ میں موٹروے پر کار میں خاتون سے زیادتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) گوجرہ میں موٹروے پر کار میں خاتون سے زیادتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع کرادیا گیا ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلائو نوٹس کے متن میں کہاگیا ہے کہ گوجرہ میں موٹروے پر کار میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے،کیا پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے،کیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے،اس کیس کی اب تک کی تفتیش سے متعلق ایوان کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں