گوجرہ، زمیندار سے موٹر سا ئیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکوگرفتار، موٹر سا ئیکل برآ مد

بدھ 4 اپریل 2018 16:08

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2018ء) زمیندار سے موٹر سا ئیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکو پولیس نے گرفتار کرلئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 94 ج ب کا رانا صغیر خا ں اپنی موٹر سا ئیکل نمبری 709 ٹی ایس ای پر سوار ہوکر اپنے ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ دو مسلح ڈا کو ئو ں نے گا ئو ں کے قریب ہی گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر موٹر سا ئیکل چھین لی اور ڈجکو ٹ روڈ کی طرف فرار ہوگئے اطلا ع ملنے پر علا قہ کے لوگو ں نے ڈاکو ئو ں کا پیچھا شروع کردیا اس دوران صدر پو لیس بھی پہنچ گئی تو دونو ں ڈاکوئو ں کو ڈجکوٹ روڈ پر رائے چک کے قریب گھیر لیا گیا جنہیں صدر پو لیس نے مقامی لوگو ں کی مدد سے قابو کرلیا اور چھینی گئی موٹر سا ئیکل برآ مد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈا کوئو ں کے نام ابرار اور عمرا ن بتائے جا تے ہیں تاہم پولیس مصروف کا رروائی ہے ۔

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں