گوجرہ،محلہ قادری دربار کے مکینوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج ،خاتون پر پولیس تشدد کے خلاف تشویش

اتوار 7 اپریل 2019 19:15

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2019ء) محلہ قادری دربار کے مکینوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج ،خاتون پر پولیس تشدد کے خلاف اظہار تشویش ،پولیس نے اپنے رضا کارٹاؤٹ کو خوش کرنے کے لئے محلہ قادری دربار میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کر کے خاتون پر تشدد کر ڈالا ، روبینہ کے شوہر صغیر کو بھی حراست میں لے کر حوالات بند کر کے خوب چھترول کی بعد ازاں صغیر پر چوری کا مقدمہ درج کر دیا گیا ،ورثاء کا موقف ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ قادری دربار کے مکینوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج ،خاتون پر پولیس تشدد کے خلاف تشویش سٹی پولیس کیASI زوار حسین نے اپنے رضا کار ٹاؤٹ یونس کو خوش کرنے کے لئے محلہ قادری دربار میں مبینہ طور پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے روبینہ نامی خاتون پر تشدد کیا روبینہ کوثر کو زوار حسین ASIنے مبینہ طور پربالوں سے پکڑ کر زمین پر گھسیٹا اور تشدد بھی کیا پولیس نے روبینہ کے شوہر صغیر کو حراست میں لے کر حوالات بند کر دیا اور خوب چھترول کی بعد ازاں زوار حسین ASI نے صغیر پر چوری کا مقدمہ درج کر دیا ورثا کا کہنا ہے کہ انکا چوری سے کوئی تعلق نہیں اور پولیس انہیں پہلے بھی یونس رضاکار کے کہنے پر حراساں کرتی رہی ہے اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سٹی کے ASI زوار حسین کو فوری معطل کیا جائے اور یونس جیسے ٹاؤٹوں کا داخلہ تھانہ سے بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں