انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کی گراؤنڈپر منعقدہ پہلے عدیل انور میموریل ہاکی سیریز کے دوٍسیمی فائنل میچز کھیلے جائینگے

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 2 اکتوبر 2021 11:29

انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کی گراؤنڈپر منعقدہ پہلے عدیل انور میموریل ہاکی سیریز کے دوٍسیمی فائنل میچز کھیلے جائینگے
گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2021ء) انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کی گراؤنڈپر منعقدہ پہلے عدیل انور میموریل ہاکی سیریز کے دوٍسیمی فائنل میچزمیں پہلاسن شائن ہاکی کلب اورجاوید ہاکی کلب جبکہ دوسراسیمی فائنل طاہر زمان اولمپین ہاکی اکیڈمی اوردی نائنرز ہاکی کلب گوجرانوالہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے جس میں سن شائن اور طاہر زمان اولمپین ہاکی اکیڈمی کی ٹیموں نے برتری حاصل کر کے فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

میچیز کے مہمانان خصوصی معروف تاجرمیاں ظہیراحمد اور طاہر محمود بھٹہ الحرمین سی این جی والے تھے اس موقع پرخاور جاوید انٹر نیشنل،مقصوداحمدانٹر نیشنل،باباحسن انٹر نیشنل،سلیم خالد انٹرنیشنل،اصغرکوہلواورشیخ محمد اقبال سمیت دیگر نیشنل وانٹر نیشنل ا وراولمپینزسمیت شائقین ہاکی کی کثیر تعدادموجود تھی۔آج2اکتوبر کوفائنل میچ سن شائن یاکی کلب اور طاہر زمان اولمپین ہاکی اکیڈمی کی ٹیموں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں