کم عمر ترین اولمپیئن ہاکی کھلاڑی محمد توثیق ارشد یکم جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

بدھ 21 دسمبر 2016 14:25

کم عمر ترین اولمپیئن ہاکی کھلاڑی محمد توثیق ارشد یکم جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2016ء) دنیا کے کم عمر ترین اولمپیئن کا اعزاز رکھنے والے ہاکی ائولمپیئن محمد توثیق ارشد یکم جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ہاکی کے ائولمپک ویلج گوجرہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی ائولمپیئن توثیق ارشد یم جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ان کی بارات راولپنڈی جائے گی جہاں وہ اپنی پھوپھی زاد کو اپنا جیون ساتھی بنا کر لائیں گے۔

ائولمپیئن توثیق ارشد کی شادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔محمدتوثیق ارشد کی دعوت ولیمہ 2جنوری کو مقامی میرج ہال میں ہو گی۔توثیق ارشد نے ملک بھر سے ہاکی کے ملکی و عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کو اپنی دعوت ولیمہ میں مدعو کیا ہے۔واضح رہے محمد توثیق ارشد عالمی شہرت یافتہ ہاکی کوچ استاد محمد اسلم روڈا کے بھتیجے ہیں جنہوں نے 120سے زائد انٹرنیشنل و ائولمپیئن کھلاڑی تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے شاگردوں میں ان کے اپنے سگے بھائی محمد اصغر انٹرنیشنل،کوچ قومی ہاکی ٹیم طاہر زمان،سابق کپتان ائولمپیئن شہباز جونیئر،خاور جاوید انٹرنیشنل،ائولمپیئن بائو محمد عرفان،ائولمپیئن توثیق ارشد ،عتیق ارشد انٹرنیشنل،ائولمپیئن طارق عمران،ائولمپیئن طارق عزیز،سابق کپتان ائولمپیئن ندیم این ڈی،ائولمپیئن محمد قاسم گول کیپر مرحوم،ودیگر ہاکی کے کھلاڑی شامل ہیں۔ائولمپیئن محمد توثیق ارشد نے 2012کے لندن ائولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بن کر دنیا کے کم عمر ترین ائولمپیئن کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

گوجرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں