o گوجر خان میں غیر ت کے نام پر افغان لڑکا اور لڑکی قتل

منگل 28 مارچ 2023 18:25

س*گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2023ء) گوجر خان میں غیر ت کے نام پر افغان لڑکااور لڑکی کو قتل کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالجبار خان کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ، مقدمہ میں قتل سمیت 149.148, 311 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن کے مطابق وزیر خان کو سراج خان ،سرتاج خان ، ارشاد، نثار نے گولیاں مار کر قتل کیا ،ملزم نے بھائی کو قتل کرنے سے پہلے سمرین کے قتل کا اعتراف کیا ،پولیس مقتولہ سمیرن کے والد گلاب ، بھائی اور شوہر کو گرفتار کر چکی ہے

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں