پوٹھوہار پریس کلب کے انتخابات ،فرینڈز جرنلسٹس گروپ نے 14 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا

منگل 30 مئی 2023 19:50

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2023ء) پوٹھوہار پریس کلب کے انتخابات 24-2023 میں احمد نواز کھوکھر کی قیادت میں لڑنے والے فرینڈز جرنلسٹس گروپ نے صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت 17 میں سے 14 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا، فرینڈز گروپ کے امیدوار صدر ملک عامر وزیر نے 41 اور خان لیاقت نے 38 ووٹ لیے،جنرل سیکرٹری راجہ اسد محمود نے 49 اور شہزادہ ارباب اعجاز نے 30 ووٹ لیے،نائب صدر اول مرزا مبشر نے 50 اور انکے حریف وقار بٹ نے 28 ووٹ لیے، نائب صدر مرزا رفعت محمود نے 41 اور محمود صادق نے 38 ووٹ،جوائنٹ سیکرٹری راجہ ثاقب بشیر نے 50 ووٹ اور میاں ہارون نے 29 ووٹ،فنانس سیکرٹری مرزا ندیم نے 44 ،ووٹ اور عامر نصیر قریشی نے 34 ووٹ جبکہ سیکرٹری انفارمیشن خاور کیانی پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ،گورننگ باڈی کے لیے فرینڈز گروپ کے شفقت علی کیانی نے 52 ووٹ اور مرزا ظفر نے 27 ووٹ لیے،راجہ فیصل نے 43 اور طاہر شاہی نے 31،ووٹ لیے،قدیر خان نے 45 اور ضیا قریشی نے 30 ووٹ لیے،راجہ اقبال نے 45 اور خرم شاہ نے 30 ،ووٹ حاضل کیے،چوہدری محبوب جٹ نے 48 اور راجہ غلام عباس نے 26 ووٹ لیے،ملک راشد نے 45 اور زبیر قریشی نے 31 ووٹ جبکہ ظہیر اختر خواجہ نے 42 اور انکے مقابل چوہدری عامر اقبال 31،ووٹ حاصل کیے جرنلسٹس پینل کی راجہ عمر لطیف 3 ووٹوں سے سینئر نائب صدر،عبد الستار نیازی 1 ووٹ زاید لیکر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ کاشف سکندر 2 ووٹ زاید لیکر ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوئے، الیکشن بورڈ احمد بلال ناصری چئیرمین ،طلعت سیال اور ملک آصف اعوان ممبران پر مشتمل تھا، احمد بلال ناصری نے نتائج کا اعلان کیا تو صحافیوں،تاجروں اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد پریس کلب میں موجود تھی۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں