ْگوجر خان،نواحی گائوں بیول میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو کروڑوں روپے لوٹنے میں کامیاب

ڈکیتی کی بڑی وارداتوں سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس،عوامی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج،اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعرات 16 نومبر 2023 22:05

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2023ء) نواحی گاں بیول میں ڈکیتی کی دو وارداتوں میں ڈاکو کروڑوں روپے لوٹنے میں کامیاب، ڈکیتی کی بڑی وارداتوں سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس،عوامی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج،اعلی حکام سے گوجرخان پولیس کی غفلت کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات بیول کے نواحی علاقہ منجوٹھہ محمد شبیرکے گھر ہوئی اہل خانہ کے مطابق 03ڈکیت گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا ذرائع کے مطابق 20لاکھ پاکستانی کرنسی،400برطانوی پاونڈ، 20تولے زیور،سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر، 56انچ ایل سی ڈی، ایک عدد ٹرپل ٹو رائفل، ایک عدد بارہ بور رائفل، دو عدد تیس بور پستول اور گھر میں موجود دیگر قیمتی سامان لے کر ٹیوٹا ایکس ایل آئی گاڑی پر فرار ہوگئے جبکہ ڈکیتی کی دوسری واردات نواحی علاقہ موہڑہ نگیال محمدرمضان کے گھر ہوئی جہاں 05ڈکیت رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور اہل خانہ سے گن پوائنٹ پر 70ہزار نقدی،دو تولے سونا اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے ڈکیتوں کے پاس کلاشنکوف تھیں جو ہنڈا موٹرسائیکلوں پر فرار ہوئے علاقہ میں جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ایک ہی رات دو بڑی ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیاہے عوامی وسماجی حلقوں نے اعلی حکام سے گوجرخان پولیس کی غفلت کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر پولیس کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں