گوجر خان،پولیس بس کو حادثہ، 10 اہلکار زخمی

ہفتہ 29 مئی 2021 15:04

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2021ء) راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں چکوال مندرہ روڈ پر پولیس بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے مطابق بس پولیس ملازمین کو لے کر فیصل آباد سے روات آ رہی تھی کہ جاتلی کے قریب مداری بس اسٹاپ پر بس کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ریسکیو 1122 کے مطابق تمام زخمی اہلکاروں کو مندرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں