گوجرخان ،جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ میں باپ بیٹا جاں بحق

منگل 7 ستمبر 2021 13:44

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2021ء) گوجرخان میں جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ میںباپ بیٹا جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتار ڈمپر کے موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ طلعت عمران اور دو سالہ بیٹے عبدالہادی کے نام سے کی گئی،حادثہ میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون اور 8 سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہیں،معمولی زخمی ہوئیں،حادثہ ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے سامنے پیش آیا،ڈمپر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا،حادثہ میں جاں بحق باپ بیٹے کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں