پاکستان امن کا علمبردار ہے، منفی پروپیگنڈے کے ذریعہ اس کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے

شورکوٹ سے اسلام آباد کا سفرکرنے والے امن کے سفیر حاجی چوہدری اسماعیل جٹ کی گوجرخان میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:16

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) پاکستان امن کا علمبردار ہے، منفی پروپیگنڈے کے ذریعہ اس کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔

(جاری ہے)

فاختہ کا ماڈل بنا کر شورکوٹ سے اسلام آباد کا سفرکرنے والے امن کے سفیر حاجی چوہدری اسماعیل جٹ کی گوجرخان میں میڈیا سے گفتگو، رکشہ پر تیس فٹ طویل فاختہ کے ماڈل اور چوہدری اسماعیل کا استقبال گوجرخان آرٹ کونسل کے صدر عبدالرحمان تابانی، کرنل (ر) وحید، ڈاکر اسلم محمود، ڈاکٹر فیض رسول، ہمایوں مرزا، عادل محمود، حافظ قاری اقبال سمیت شہریوں نے کیا حاجی چوہدری محمد اسماعیل نے اس موقع پر بتایا کہ انہوں نے 28نومبر کو شورکوٹ جھنگ سے فاختہ کے ماڈل کے ہمراہ اپنے سفر کا آغاز کیا اور مختلف شہروں کا دورہ کیا ان کے سفر کا بنیادی مقصد پاکستان کے پرامن امیج کو اجاگر کرنا ہے پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی رہا ہے لیکن کچھ بین الاقوامی طاقتیں پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہیں جنہیں منہ توڑ جواب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تمام مذاہب کے لوگوں کو پوری آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے پاکستان کے جس شہر سے وہ گزرے انہیں بھرپور محبت ملی جس پر وہ اپنے ملک کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں