گوجرخان ، چاند مبین کو سٹریٹ لائٹ کے شعبہ کا انچارج مقررکر دیا گیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:29

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گوجرخان عمر شجاع کی ہدایت پر چاند مبین کو سٹریٹ لائٹ کے شعبہ کا انچارج مقررکر دیا گیا ہے جو کہ شہر بھر میں لائٹس کے نظام میں بہتری لانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔

(جاری ہے)

عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے شہری چاند مبین سے آفس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں گزشتہ روز ہائوسنگ اسکیم نمبر1ملک جاوید والی گلی میں سٹریٹ لائٹ نصب کر دی گئیں حمزہ الیکٹریشن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گلی میں مختلف کنکشن کر کے لائٹ کو فعال کیا۔ مکینوں نے چیف آفیسر عمرشجاع، چاند مبین اور عنصر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں