مندرہ سے پوٹھی چلنے والی سوزوکی گاڑیوں کے کرائے میں ازخود اضافہ، اہلیان علاقہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 12 دسمبر 2018 23:29

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مندرہ سے پوٹھی چلنے والی سوزوکی گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے کرائے میں ازخود اضافہ کر دیا جس پر اہلیان علاقہ نے سیکرٹری آر ٹی اے اور اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی و سماجی حلقوں کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید وقار حسین شاہ و دیگر اہلیان علاقہ نے سیکرٹری آر ٹی اے اور اے سی گوجرخان کے نام درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مندرہ سے پوٹھی چلنے والی گاڑیوں کا کرایہ یکمشت دس روپے بڑھا دیا گیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس روٹ پر چلنے والی ساری گاڑیاں لوڈر ہیں جبکہ ان کے پاس روٹ پرمٹ بھی نہیں ہے اور یہ کرائے میں خود ساختہ اضافہ کر کے مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں