آر ایچ سی قاضیاں ایک سال سے ڈینٹل سرجن سے محروم

منگل 29 جنوری 2019 23:32

گوجرخان ۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) ایک لاکھ سے زائد آبادی کا آر ایچ سی قاضیاں ڈینٹل سرجن سے محروم ایک سال سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن ڈینٹل سرجن کی جنرل ڈیوٹی ختم نہ ہو سکی، اہلیان علاقہ کا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی قاضیا ں جو ایک لاکھ سے بھی زائد آبادی کا علاج معالجہ کا واحد ذریعہ ہے لیکن ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ڈینٹل سرجن جنرل ڈیوٹی کا بہانہ بنا کر غائب ہے اور ایک ڈاکٹر اسلام پورہ جبر میں تین دن کے لئے تعنیات کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوام علاقہ نے اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی آبادی سے ڈینٹل سرجن کو محروم کرنا ایک بہت بڑی آبادی کی حق تلفی ہے اور جنرل ڈیوٹی پر ڈینٹل سرجن کو تعنیات کرنا سمجھ سے بالا تر ہے اہلیان علاقہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں شامل تھا کہ صحت پر خصوصی توجہ دی جائے گی لہذا اپنے منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ ہے کہ ڈینٹل سرجن کو فی الفور قاضیاں میں جنرل ڈیوٹی سے واپس بھیجا جائے تا کہ ایک بڑ ے علاقے کی محرومی کا ازلہ ہو سکے اور عوام مستفید ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں