تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان میں جیب تراشی کی وارداتیں کرنیوالا لیڈیز گینگ پکڑا گیا

پیر 23 اگست 2021 23:57

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2021ء) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان میں جیب تراشی کی وارداتیں کرنے والا لیڈیز گینگ پکڑا گیا تین جیب تراش عورتیں گرفت میں آ گئیں ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال گوجرخان میں رش کے اوقات میں خواتین کے پرس اور شاپر وغیرہ کاٹ کر انہیں نقدی زیورات اور موبائل فون وغیرہ سے محروم کرنے کی متعدد وارداتیں ہوئی جس پر ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکورٹی انتظامات اور سی سی ٹی وی کے ذریعے سخت مانیٹرنگ۔

کے اقدامات کیے۔ جس پر آج سول ہسپتال سے تین جیب تراش عورتوں پر مشتمل گروہ کو پکڑ لیا فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی جیب تراش عورتوں سے ہزاروں روپے کی نقدی اور متعدد موبائل فون بھی برآمد ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں