گوجرخان،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان اور چیف آفیسر کی رات گئے جی ٹی روڈ پر مختلف پٹرول پمپ اور ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ

بدھ 11 مئی 2022 21:03

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر غلام عباس ہرل اور چیف آفیسر تنویر عباس گجر کی رات گئے جی ٹی روڈ پر مختلف پٹرول پمپ اور ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ ،جی ٹی روڈ مندرہ کے قریب اٹک پٹرولیم پر پیمانے کی پڑتال کے دوران مقدار میں کمی پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیاجبکہ مختلف ہوٹلوں کے کچن کی چیکنگ کے دوران صفائی کے حوالے سے معاملات بہتر کرنے کے لئے پہلی وارننگ دی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر غلام عباس ہرل نے سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کر کے پھل سبزیاں مہنگے داموں فروخت کرنے پر سات دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور سرکاری ریٹ لسٹ کو نظر انداز کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں