فصل دھان کو بیماریوں سے پاک رکھنے کے بارے میں زمینداروں کو آگاہی دی جا رہی ہے،ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت

منگل 13 جون 2023 21:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2023ء) ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیار نے کہاکہ دھان کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی‘ بیج کو پھپھوندی کش زہر لگانے، متوازن زرعی کھادوں کے استعمال اورفصل دھان کو بیماریوں سے پاک رکھنے کے بارے میں زمینداروں کو آگاہی دی جا رہی ہے انہوں نے کاشتکاروں کو زمین کی کی صحت کے کارڈ سے متعلق بھی بتایا تاکہ وہ زمین کے تجزیہ کے تحت کھادوں کا استعمال کرکے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں مزید برآں انہوں نے زمینداروں کو حکومت کی طرف سے جاری منصوبہ جات کے بارے میں آگاہی دی اس کے علاوہ دیگر مقامی افسران زرا عت (توسیع) گوجرانوالہ نے بھی زمیندارں کو آگاہی دی جس پر زمینداوں نے محکمہ زراعت کی کاشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ایک میگا فارمرز گیدرنگ کا انعقاد موضع بھٹی بھنگو میں خطاب کرتے ہو ئے کیاگیا جس میں زمینداروں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں