وزاعظم کا پٹرولیم منصوعات میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے ،عمران خالد بٹ

جمعرات 3 مارچ 2016 11:18

گوجرانوالہ۔02مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مارچ۔2016ء)مسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری کامرس اینڈانڈسٹری عمران خالد بٹ چیئرمین یونین کونسل نمبر22سلمان خالد پومی بٹ نے کہا کہ وزاعظم محمد نوازشریف کا پٹرولیم منصوعات اورسی این گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان خوش آئند ہے اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ثابت کردیا مسلم لیگ(ن)عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے خصوصی بھرپوراقدامات کررہی ہے، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی ہوگی جس سے عوام کو ریلیف ملے گا 2013میں ملک میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بہت زیادہ عوام کی پہنچ سے دورہوتی جارہی تھیں جن کو مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے 50روپے فی لیٹرکم کے ثابت کردیا کہ موجودہ حکومت عوام کی خیرخواہ اورحقیقی خدمت گارجماعت ہے اورعوام کو روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء سستے داموں فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں